سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر تینوں ارکان صوبائی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا
کراچی:
اسلام آباد کی جوڈیشل عدالت نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے تین ارکان صوبائی اسمبلی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار ایم پی ایز کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست کی سماعت اسلاآباد کی جوڈیشل عدالت میں مجسٹریٹ انعام اللہ کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ارکان صوبائی اسمبلی فہیم خان، عطاء اللہ اور رائے تنویر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ تینوں ملزمان کو گزشتہ روز مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔