تپتی دھوپ میں گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

سورج کی تپش سے روٹی ایسے پک گئی جیسے چولہے پرتیار کی گئی ہو


ویب ڈیسک April 28, 2022
گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو کوہزاروں لائیکس مل چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

RAWALPINDI: تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ہیٹ ویو یعنی معمول سے کہیں زیادہ گرم موسم میں ایک خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کوحیران کردیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں آگ برساتے سورج کے نیچے کھڑی خاتون نے گاڑی کے بونٹ پر چکلا بیلن رکھ کرروٹی بیلنے کے بعد نہایت مہارت سے گاڑی کے بونٹ پررکھ کراسے سیک رہی ہیں۔



 

سورج کی تپش کے باعث روٹی ایسے پک گئی جیسے چولہے پرتیار کی گئی ہو۔گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو کوسوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں