پاکستان ہاکی ٹیم کا اسپین کیخلاف ایک میچ کم ہوگیا

قومی ٹیم اب 6 میچز کے بجائے پانچ میچز کھیلے گی، سیکریٹری پی ایچ ایف


Sports Reporter April 28, 2022
بارسلونا میں شیڈول پاکستان اور اسپین کے درمیان میچ نہیں ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی

KABUL, AFGHANISTAN: ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یورپ کے دور پر موجود پاکستانی ٹیم کا ایک میچ کم ہوگیا، اب ٹیم چھ کے بجائے پانچ میچز کھیلے گی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے اسپین کے ساتھ ایک میچ کم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان تین کے بجائے اب دو میچز کھیلے جائیں گے۔ بارسلونا میں شیڈول پاکستان اور اسپین کے درمیان دو مئی کا میچ اب نہیِں ہوگا، پاکستان اور اسپین کے تین اور چار مئی کو میچز ہوں گے۔

آصف باجوہ کے مطابق میچ کم ہونے کی وجہ ہسپانوی ٹیم کے کھلاڑیوں کی لیگ مصروفیات ہیں۔

سیکریٹری آصف باجوہ کے مطابق دورہ یورپ میں ہالینڈ، بیلجیئم اور اسپین کے خلاف تمام میچز ایف آئی ایچ سے منظور شدہ نہیں، اس لیے ان کا آفیشل اسٹیٹس نہیں ہوگا بلکہ یہ ان آفیشل میچز کھلائیں گے اور ان کے کوئی پوائنٹس بھی نہیں ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم میں اس وقت 14 کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار یورپ ٹور پر کھیل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں