آل راؤنڈر بین اسٹوکس انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بن گئے

آل راؤنڈر 79 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں

بین اسٹوکس نے 2013 میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ فوٹو : ٹویٹر

ISLAMABAD:
2019 میں انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتوانے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو انگلش ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی گئی، میں سابق کپتان جو روٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انگلینڈ کرکٹ کے لیے بہت کچھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں تک پہنچانے میں جو روٹ کا بڑا حصہ ہے اور وہ آئندہ بھی میرے ساتھ رہیں گے۔




انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے 2013 میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 79 میچز میں وہ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 5ہزار61 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 174 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اس سے قبل، تجربہ کار بلے باز جو روٹ انگلینڈ ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے۔
Load Next Story