ن لیگ سے ہاتھ ملانے کی بات ابھی رہنے دیں توبہتر ہے پرویز الٰہی

ہم سے زیادہ مسلم لیگی کوئی نہیں،خواہش ہے موجودہ حکومت بھی 5 سال پورے کرے، پرویز الٰہی


Monitoring Desk February 28, 2014
الیکشن 2008 میں مشرف،کونڈولیزا،طارق عزیز نے ق لیگ کوہروایا: ’’تکرار‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت بھی 5 سال پورے کرے لیکن صرف خواہش سے کچھ نہیں ہوتا کام بھی کرنا پڑتا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ الیکشن 2013 پر اب ہر طرف سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں، جلد بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔ 10 ماہ میں ابھی تک حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔مشرف نے جوکچھ کیا آرمی چیف کی حیثیت سے کیا اورآرمی چیف کبھی غدار نہیں ہو سکتا۔ مقدمہ چلا کرکیا ہم آرمی چیف پرغداری کی مہر لگوانا چاہتے ہیں۔ ۔الیکشن 2008 میں ہمیں پتہ تھا کہ پرویزمشرف ق لیگ کواگلی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے، انھوں نے ہم سے کبھی کہا تو نہیں لیکن حالات نے ثابت کردیا، الیکشن سے قبل جوبائیڈن، جان کیری، چک ہیگل آئے اور انھوں نے کہا کہ اگرآپ الیکشن جیت بھی گئے تو ہم نہیں مانیں گے۔

کونڈولیزا رائس، مشرف اور ان کے سیکریٹری طارق عزیز نے ق لیگ کو الیکشن ہروایا۔ہم نے بہت اچھے کام کیے تھے اور ہم اس وجہ سے پرامید تھے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ اگر میں نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کردی تو میرا نام بدل دیں اب کوئی ان سے پوچھے کہ ان کا کیا نام رکھا جائے۔ ن لیگ سے ہاتھ ملانے کی بات کو ابھی سوال ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے ہم سے زیادہ مسلم لیگی کوئی نہیں ہوگا ہم نے جیلیں تک کاٹی ہیں۔ ہم نے ہی اعجازبٹالوی سے کہا تھا کہ ان کا کیس لڑیں لیکن یہ خود ہی باہرجانے کا فیصلہ کر چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں