بھارت میں خزانے کیلیے بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنیوالا باپ گرفتار

گرفتار ملزم تانترک اور دیگر ساتھیوں کی مدد اپنے گھر میں ہی 18 سالہ بیٹی کو زندہ دفن کرنا چاہتا تھا


ویب ڈیسک April 28, 2022
بھارتی شہری بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش میں گرفتار

SYDNEY: بھارتی پولیس نے خزانے کی خاطر انسانی قربانی کے طور پر اپنی بیٹی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے چھپے ہوئے خزانے کو تلاش کرنے کی خاطر دقیانوسی رسم 'انسانی قربانی' کے نام پر اپنی بیٹی کو قربان کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دیا۔

پولیس کو متاثرہ لڑکی کی دوست نے مطلع کیا، جس پر پولیس واردات سے چند لمحے گھر چھاپہ مار کر لڑکی کو باپم تانترک اور ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا باپ دقیانوسی خیالات کا حامل ہے جس نے اپنے گھر میں 18 سالہ لڑکی کو زندہ دفن کرنے کےلیے گڑھا کھود رکھا تھا اور تانترک و دیگر ساتھیوں کی مدد سے مکمل رسومات کی ادائیگی کے بعد اسے دفن کرنا چاہتا تھا تاکہ قربانی کے بعد چھپا ہوا خزانہ حاصل کرسکے۔

پولیس نے لڑکی کے والد کو اقدام قتل کی دفعہ 307 اور ریپ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے، والد پر چھوٹی بیٹی سے جنسی زیادتی کا بھی الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے واردات سے ایک گھنٹہ قبل اپنے والد کو بات کرتے سن لیا تھا جس کے بعد اپنی دوست کو خطرے سے آگاہ کیا اور پولیس کو مطلع کرنے کا کہا۔

خیال رہے کہ بھارت میں انسانی قربانی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے اعداد و شمار بھی موجود نہیں ہیں۔

رواں برس بھارت کے مختلف علاقوں میں 7 اور 3 سال عمر کے دو بچوں کو 'انسانی قربانی' کی رسم کے تحت قتل کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں