ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے معاملے پر یوراج سنگھ نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

کوہلی کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کےبعد بورڈ کو دلیرانہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک April 28, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

LONDON: بھارت کے سابق کرکٹر اور بائیں ہاتھ کے بلےباز یوراج سنگھ نے کپتانی کے معاملے پر کرکٹ بورڈ تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں ویرات کوہلی کے کپتانی سے الگ ہونے کے بعد روہت شرما کو کپتانی دینے کے بجائے بورڈ کو دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے نوجوان رشبھ پنت کو کپتانی سونپ دینی چاہیے تھی'۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مہندرا سنگھ دھونی کو جب ٹیم کا کپتان منتخب کیا تھا تو ایک حیرت انگیز فیصلہ تھا لیکن دھونی نے اپنی سلیکشن سے ناقدین کو جواب دیا اور بھارت کو ورلڈکپ جتوایا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ بھارت کو ٹیسٹ کے لیے ایک نئے کپتان کی ضرورت ہے اور آپ نئے کپتان کو منتخب کرنے کے بعد کم از کم اسے 6 ماہ کا موقع دیں'۔

سابق کرکٹر اور 2011 میں بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے اہم رکن یوراج سنگھ نے کہا کہ پنت میں کپتانی کرنے کے گر ہیں، وہ ایک سمجھ دار کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت نے سال 2018 میں بھارت کے لیے ڈیبیو کیا تھا، انہوں 30 ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار 920 رنز بنارکھے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 159 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں