مارچ 2022 سنہ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار

کراچی میں عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک April 28, 2022
مارچ 2022، سنہ 1961سے اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار

کراچی: محکمہ موسمیات نے مارچ 2022 کو 1961 سے اب تک پاکستان کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر رواں سال کا مارچ پانچواں گرم ترین مہینہ رہا جبکہ اپریل میں بھی گرمی معمول سے زائد رہی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں 5 سے 7 اور کہیں 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول کے درجہ حرارت سے زائد ریکارڈ ہورہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 ,30 اپریل اور یکم مئی اس ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں کیوں کہ ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوسکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں ہیٹ ویو دو مئی تک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمزور مغربی ڈسٹربنس شمال مشرقی بلوچستان پر اثرانداز ہوگا جہاں بارش ہوسکتی ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ہیٹ ویو کا سبب بننے والا ہائی پریشر ایریا بعدازاں بھارت کی جانب بڑھ جائے گا اور کچھ دن گرمی کی شدت میں کمی رہے گی۔

موسم کا حال چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کچھ اس طرح بتایا کہ 7 یا 8 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آسکتی ہے،مئی کے وسط تک ہیٹ ویو رہے گی، جس کی وجہ سے ملک کے مشرقی حصے اس کی لپیٹ میں رہیں گے، اس دوران اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیں گے۔

محکمہ موسمیات اندازے کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہورہا ہے، 29 سے 30 اپریل کے دوران پارہ 40 کو چھوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مذید کہنا ہےکہ کراچی میں عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |