زمین اور پانی پر خوفناک تصادم 200 سے زائد سوڈانی ہلاک

دار فور میں 2003 سے خانہ جنگی جاری ہے مگر حالیہ جھڑپیں پانی اور زمین کے تنازعے پر شروع ہوئیں


ویب ڈیسک April 28, 2022
سوڈان میں حالیہ جھڑپوں میں 200 افراد ہلاک

سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 200 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعے سے اب تک 200 افراد سے زائد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز جنجاوید گروپ کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

باغی گروپ اور حکومتی جنگجوؤں کے درمیان حالیہ لڑائی پانی اور زمین پر قبضے کے بعد شروع ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ جھڑپیں جمعے کو شروع ہوئی جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے ار اتوار تک ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں