
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہار کے پٹنہ شہر میں راجیو کمار نامی شخص نے راہ چلتی خواتین کو سڑک پر روکا جن میں ایک اس کی سابق اہلیہ اور دوسری کم عمر بیٹی تھی، اس موقع پر تھوڑی بحث ہوئی جس کے بعد شہری نے دونوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راجیو کمار نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی بھی کرلی تھی لیکن وہ اپنی سابق اہلیہ کو واپس آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا نہ ماننے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔
مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ خواتین کسی شادی کی تقریب سے واپس آہی تھیں کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ملزم کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا تاہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔