بھارت میں شہری نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

راجیو نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کرلی تھی لیکن وہ اپنی سابق اہلیہ کو واپس آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا


ویب ڈیسک April 29, 2022
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے (فوٹو، انٹرنیٹ)

بھارتی ریاست بہار میں شہری نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہار کے پٹنہ شہر میں راجیو کمار نامی شخص نے راہ چلتی خواتین کو سڑک پر روکا جن میں ایک اس کی سابق اہلیہ اور دوسری کم عمر بیٹی تھی، اس موقع پر تھوڑی بحث ہوئی جس کے بعد شہری نے دونوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیو کمار نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی بھی کرلی تھی لیکن وہ اپنی سابق اہلیہ کو واپس آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا نہ ماننے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ خواتین کسی شادی کی تقریب سے واپس آہی تھیں کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ملزم کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا تاہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں