
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ 'لیلۃ القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں'۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 'دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے'؟۔
اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انکا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔
Praying during the holy night of Lailat al-Qadr for the safety and well-being of our Muslim brothers and sisters in IndiaLet's spread awareness to this shameful situation! What is happening to the human rights in the so-called largest democracy in the world?#BreakTheSilence pic.twitter.com/pkS7o1cHV5
- Mesut Özil (@MesutOzil1088) April 27, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔