بھارت میں مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک پر جرمن فٹبالر کی مودی حکومت پر تنقید

اوزل کا بھارتی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار


ویب ڈیسک April 29, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

جرمنی کے اسٹار فٹبالر میسوت اوزل نے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن فٹبالر میسوت اوزل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ 'لیلۃ القدر کی مقدس رات کے دوران ہندوستان میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں'۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 'دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے'؟۔

اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں انکا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں