آئین نہ ماننے والوں کیخلاف ضرور ایکشن لیا جائیگا پرویز خٹک

وفاق کے ساتھ ہیں، قومی سیکیورٹی پالیسی سے متفق اور اس کے نفاذ میں بھرپور تعاون کرینگے، پرویز خٹک


Numainda Express February 28, 2014
وفاق کے ساتھ ہیں، قومی سیکیورٹی پالیسی سے متفق اور اس کے نفاذ میں بھرپور تعاون کرینگے، پرویز خٹک فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم قومی سیکیورٹی پالیسی سے متفق بھی ہیں اور اس کے نفاذ میں بھی بھرپور تعاون بھی کریں گے اور اپنی تجاویز بھی دیں گے۔

انھوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ اس سلسلے میں ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے کیونکہ ہمارا صوبہ فرنٹ پر ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی قدم اٹھایا جائے کہ بعد میں پچھتانا پڑے۔انھوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں تاہم جو لوگ آئین کو نہیں مانتے تو ان کیخلاف ضرور ایکشن لیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ ہم مرکز کے ساتھ ہیں اور کوئی بھی فیصلہ یک طرفہ نہیں ہورہا بلکہ مشترکہ طور پر فیصلے کئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں بدامنی اور مسائل کا حل اور امن کی کنجی صرف مذاکرات ہیں تاہم مرکز اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کر ے گا ہم اُس کا ساتھ دیں گے اور ملک میں بدامنی کے خاتمے کیلیے ہر قسم کا تعاون کریں گے کیونکہ اس کا براہ راست نشانہ ہم ہی بنتے رہے ہیں اُنہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ موجودہ حالات میں میڈیا حالات کی نزاکت کا پورا احساس کرتے ہوئے نہ صرف ذمے داری کا مظاہرہ کرے گا بلکہ اس سلسلے میں اپنا اہم کردار بھی ادا کریگا،اس موقع پر گورنر انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ چوہدری نثار کی تعریف کرتے ہیں کہ انھوں نے کم عرصہ میں کافی کام کیا اور اسی طریقہ سے مل کر کام کرنے سے ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں