ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئےشاہد آفریدی

نعرے لگانے والوں کی پہچان ہوجائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک April 29, 2022
ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہوگئے،شاہد آفریدی:فوٹو:فائل

کراچی: مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم اوران کے وفد کے ارکان کیخلاف نعرے بازی پرسابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔ نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔ روضہ رسول ﷺپر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر پوری امت کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں