حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کیخلاف تیسری مرتبہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست
لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی سے حلف نہ لینے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی
لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہبازکی حلف نہ لینے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔
پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے خلاف تیسری مرتبہ لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی۔عدالت نے درخواست کوسماعت کے لئے مقررکردیا۔
حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت اور گورنر کو حلف کے لیے ہدایات جاری کی گئیں لیکن حلف نہیں لیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے 26 اپریل کے فیصلے میں گورنر کو آئین کے تحت عمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں تاہم گورنر پنجاب نے ایک بار پھر عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے بھی فاضل عدالت عالیہ کی آبزرویشن کا احترام نہیں کیا۔صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غدارانہ اور توہین آمیز ہے اوردونوں کا رویہ غداری کی کارروائی کا متقاضی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبے کے شہریوں اورحمزہ شہباز کے بنیادی حقوق کے لئے ہائی کورٹ مداخلت کرے اورصوبے کوآئینی طریقے سے چلانے کے لئے حلف لینے کا حکم دیا جائے۔
لاہورہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا تاہم انہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیا ۔