ملک میں بجلی کا شارٹ فال8ہزار 500 میگا واٹ سے بڑھ گیا 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ
ہائی لاسزوالے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
THEKRI WALA:
ملک میں بجلی کی پیدوار نہ بڑھ سکی اور شارٹ فال 8 ہزار 500 میگا واٹ سے بڑھ گیا۔
بجلی گھروں کو ایندھن کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی، ملک بھرمیں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری،ہائی لاسزوالے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام پریشانی کا شکار ہو گئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار 400 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار 200میگاواٹ اور مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار500میگاواٹ ،سرکاری تھرمل پاورپلانٹس 900 میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے14 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،آئیسکو ریجن کو 700 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں مسلسل 3،3 گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔
روزہ اور گرمی میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا۔ کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئیں۔