خدا سے ڈریں حرمین شریفین کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا بند کریں شفاعت علی

شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے فوٹوفائل

کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شفاعت علی نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ''پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

شفاعت علی نے درخواست کرتے ہوئے کہا حرمین شریفین کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا بند کریں۔ خدا سے ڈریں!''۔




یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے 13 رکنی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی جس کی متعدد شخصیات کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔
Load Next Story