وزیر قانون کی عارف علوی عمران خان کیخلاف غداری کے مقدمات پر مشاورت کی تصدیق

آرٹیکل 6 سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، اعظم نذیر تارڑ


ویب ڈیسک April 29, 2022
آرٹیکل 6 سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، اعظم نذیر تارڑ

کراچی: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عارف علوی اور عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات سے متعلق مشاورت کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمے بنا نہیں رہے مگر جانچ پڑتال ضرور کررہے ہیں، کچھ دوستوں کا مشورہ تھا کہ جس طرح آئین کے ساتھ سلوک ہورہا ہے آپ مقدمات پر غور کریں، وزارت قانون اور داخلہ میں آرٹیکل چھ سے متعلق ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، جس پر قانونی رائے آنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عارف علوی اور عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، ماضی میں ایک مقدمہ ہوا تھا اسکے بعد حالات آپ کے سامنے ہیں، تاہم ابھی نہ مقدمہ قائم ہوا نہ ہی درج ہوا صرف مشاورت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں