کرائم منسٹر اور کابینہ کا صرف مدینہ نہیں لندن پیرس اور دبئی میں بھی یہی حال ہے فواد چوہدری

ایسے مقدس مقامات پر ایسا ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک April 29, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔ فائل : فوٹو

KABUL: تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس ردعمل کا سامنہ کرائم منسٹر اور کابینہ کو سامنہ کرنا پڑا ان کا لندن، پیرس اور دبئی میں بھی یہی حال ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل کے واقعات پر بات کرنا ضروری ہے، مسجد نبوی میں جو کرائم منسٹر پر ردعمل آیا، ایسے مقدس مقامات پر ایسا ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا۔ گزشتہ روز مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک مدینہ میں جوتے پہن کر نیچے نہیں اترے، مسلم امہ میں عمران خان کا کردار سب کے سامنے ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آپ جہاں جاتے لوگوں کو اس جگہ سے ہی نفرت ہوگئی ہے، یہ لوگ مذہب کو استعمال نہ کریں اور عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسی جگہوں پر ردعمل سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سوری پر حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور تمام لوگ پہچانے جا سکتے ہیں، ان پر دہشتگردی کی دفعات لگنی چاہیے، اسلام آباد میں بندوقیں لیکر پھرنا اور حملہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |