خیرپورمیں فائرنگ سے2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک ہی خاندان کے6 افراد قتل

نا معلوم مسلح افراد نے پیرجو گوٹھ کی کچی آبادی میں پولیس اہلکار امین چانڈیو کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

امین چانڈیو جیکب آباد میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

KHANPUR:
پیر جو گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کاروں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیر پور کےعلاقے پیرجو گوٹھ کی کچی آبادی میں نا معلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار امین چانڈیو کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی امین چانڈیو، اویس چانڈیو، بلاول چانڈیو، حاجی چانڈیو اور امین چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر پیر جو گوٹھ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔


فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مسلح افراد کا تعاقب کیا۔ اس دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو اہل کار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک اہل کار دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو خیرپور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امین چانڈیو جیکب آباد میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔
Load Next Story