پاکستان میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ

پولیو کے خاتمے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیر صحت قادر پٹیل


ویب ڈیسک April 29, 2022
پولیو (فوٹو فائل)

کراچی: پاکستان پھر سے پولیو کی لپیٹ میں آنے لگا، ملک میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس شمالی وزیرستان کی دوسالہ بچی میں رپورٹ میں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں سال 2022 میں شمالی وزیرستان کی دو سالہ لڑکی میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کا رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے۔

وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر بچے کی صحت اور جان بہت قیمتی ہے اسی لیے پولیو کے جلد خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ جہاں پولیو ہے وہاں مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے، ہمارا ہر بچہ محفوظ رہے اسی کےلیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، والدین سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیر صحت کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے، ہم نے اپنے بچوں کو مستقل کمزوری سے بچانا ہے جس کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں