کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ناکام نہیں مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں شرجیل میمن

جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک February 28, 2014
افغان باشندوں کو واپس بھیج کر شہر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے گا، شرجیل میمن فوٹو: فائل

MULTAN: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہی روز میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے تاہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اسے ناکام کہنا درست نہیں ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کو خراب والوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کلرز بھی گرفتار ہو رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ بھتے کی شکایات صرف کراچی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، جرائم پیشہ افراد جنوبی افریقا سے ڈاکٹرز کو بھتے کی پرچیاں بھیج رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تارکین وطن اور افغان باشندے کراچی کی سیکیورٹی کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہیں، افغان باشندوں کو واپس بھیج کر شہر میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں