عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا اعلان فی عازم 10 لاکھ تک خرچہ آئے گا
خواہشمند پاکستانی یکم مئی سے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی مذہبی امور نے حج 2022 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا ہے جو یکم سے 13 مئی تک 50 ہزار پیشگی رقم کی ادائیگی کے ساتھ دی جا سکیں گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حج اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں گئیں تاہم ان میں اضافہ متوقع ہے اور 7 سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات ہوسکتے ہیں۔
مفتی عبد الشکور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبے متاثرہوئے، وہیں حج کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔اب جبکہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے اس لیے سعودی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پاکستانیوں کا کوٹہ 81 ہزار 132 ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حج تیاریوں کے لیے 16 مئی 2022 تک کا وقت دیا گیا ہے اس لیے وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں وقت کے ضیاع سے بچنے کے لیے حج درخواستیں 50 ہزار کی پیشگی رقم کے ساتھ وصول کی جائیں، یہ سلسلہ یکم مئی سے 13 مئی تک جاری رہے گا جبکہ درخواستیں آن لائن بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال 10 لاکھ عازمین کو حج کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے حصے میں 81 ہزار 132 افراد کا کوٹہ آیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گے۔