تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثےمیں 13طالبعلموں سمیت 15افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ اسکول بس کی بریک فیل ہونا یا ڈرائیور کا سو جانا معلوم ہوتا ہے، پولیس


AFP February 28, 2014
بچے سیر و تفریح کے لئے ساحلی علاقے پتایا جا رہے تھے کہ پراچمبوری میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، پولیس۔ فوٹو؛ اے ایف پی

تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے نکھون رچاسیما میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر سے 13 طالب علموں سمیت 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تھائی لینڈ کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں سے بھری بس سیر و تفریح کے لئے ساحلی علاقے پتایا جا رہی تھی کے شمال مشرقی صوبے نکھون رچاسیما کے علاقے پراچمبوری میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 طالب علم اور 2 استاد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر 3 قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے یا پھر ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا تا ہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں