
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو، فائل)
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے پاکر میں 38 سالہ شہری نے اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی بعد ازاں ملزم نے خود کشی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا، اس واقعے سے قبل میاں بیوی کے درمیان رات گئے لڑائی بھی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے گھر کے پاس ایک درخت پر پھندا لگا کر اپنی جان لی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست بہار میں ایک شخص نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی تھی۔ بھارت بھر میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔