کراچی کے بعد حیدرآباد کے نجی بینک سے بھی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

لطیف آباد 11 نمبر میں ڈاکو نجی بینک سے ڈکیتی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریکارڈر بھی اپنے ساتھ لے گئے

پولیس نے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو:فائل

کراچی میں رواں سال 7 بینک ڈکیتیوں کے بعد ڈاکوؤں نے حیدرآباد پر نظریں جمالیں، لطیف آباد میں نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کےمطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 11 نمبر میں ڈاکو نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر کاؤنٹر پر موجود 35 سے 40 لاکھ روپے، سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈر بھی اپنے ساتھ لے فرار ہوگئے، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم توڑ کر کیش نکالنے کی بھی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں 7 بینک ڈکیتاں ہوچکی ہیں، جب کہ آج ڈاکوؤں نے حیدرآباد میں ایک بینک کا صفایا کردیا تاہم بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے والا پولیس کا سیل ایس آئی یو غیر فعال ہونے کے باعث بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story