گورنرپنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے نام استعفیٰ دیا جوآئینی طورپر غلط ہے،عمرسرفراز چیمہ


ویب ڈیسک April 30, 2022
اسپیکر پنجاب اسمبلی کوگورنر کا خط موصول ہوگیا:فوٹو:فائل

گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا۔

پنجاب میں نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف سے پہلے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طورپر غلط ہے۔گورنرپنجاب نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا خط میں کہنا تھا کہ اس صورت حال میں حمزہ شہباز کا حلف کروانے کا عدالتی فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔اس صورتحال میں بطور گورنر اپنے آئینی کردار پر چپ نہیں رہ سکتا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی حالات کے مطابق آئینی کردار ادا کریں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گورنر کا خط موصول ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلی کا استعفی مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہوگئی ہے اور عثمان بزدار کو فوری طورپر پنجاب کابینہ کااجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بحال شدہ وزیر اعلی اور کابینہ طلب کردہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |