مدینے میں جوہوا یہ ان کے اپنے اعمال ہیں عمران خان

لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں عوام کے اندر غصہ ہے، عمران خان

کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں، عمران خان:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں جو واقعہ ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں مسجد نبوی ﷺ آنے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مدینے میں جو ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں عوام کے اندر غصہ ہے۔ ان لوگوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت گرائی۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔کوئی عاشق رسول ﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں جو رسول اللہ ﷺ کا مقام ہے وہ کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ میرا عقیدہ ہے کہ دل میں نبی کریم ﷺ کا عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ میں نے ہرفورم پراسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

 
Load Next Story