پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائیپرویزالہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جاچکا ہے، عدالت


ویب ڈیسک April 30, 2022
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ہنگامہ آرائی پرعدالت سے رجوع کیا تھا:فوٹو:فائل

کراچی: سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ سے متعلق اسپیکرپرویزالہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی تشدد اورپنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پراندراج مقدمہ کی درخواست سیشن عدالت نے خارج کردی۔

عدالت نے درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے ،تشدد کرنےاور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور 2سو نامعلوم کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔پولیس ہماری درخواست پر کاروأی کرنے سے گریزکررہی ہے لہٰذا عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |