راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا 5 افراد جھلس گئے

محکمہ سوئی گیس حکام کو سینکڑوں شکایات کیں لیکن گیس پائپ لائن کی مرمت نہ کی جا سکی، اہل علاقہ


ویب ڈیسک April 30, 2022
گلی میں عرصہ دراز سے گیس کی مین پائپ لائن سے گیس لیک ہو رہی تھی، اہل علاقہ فوٹوفائل

ISLAMABAD: کوہ نور مل محلہ قاسم آباد میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد جھلس گئے۔

راولپنڈی میں کوہ نور مل محلہ قاسم آباد میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 سے 5 افراد جھلس گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق گلی میں عرصہ دراز سے گیس کی مین پائپ لائن سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ محکمہ سوئی گیس حکام کو سینکڑوں شکایات کیں لیکن گیس پائپ لائن کی مرمت نہ کی جا سکی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے اچانک گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے 5 بچے جھلس گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں