حمزہ کے حلف کیخلاف پی ٹی آئی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک April 30, 2022
جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔ فوٹوفائل

LONDON: تحریک انصاف کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پرلاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

دورکنی بینچ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپیل تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ عدالت کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔

اپیل میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابقت نہیں رکھتا اپیل میں یہ نشاندہی کی گئی کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں۔

اپیل میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا اور تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی حوصلہ افرائی کی گئی ہے۔

اپیل سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے درخواست پر 7 ججز پر مشتمل فل بینچ کو سماعت کرنی چاہیے تھی۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ وزیر اعلیٰ کے حلف کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے حمزہ شہباز سے آج ساڑھے گیارہ بجے حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے حلف لینے کا بندوبست کرے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں