مریم اورنگزیب اور فواد چوہدری آمنے سامنے
فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مریم اورنگزیب نے بھی انہیں کرارا جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس لاہور پر غیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب میں آئینی بحران کا نوٹس لیں، حمزہ شہباز کا غیر قانونی حلف روکا جائے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاؤس کے گراونڈ پر قبضہ کر کے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلیٰ کہلوانا شروع کر دیا، اس عمل کو کون مانے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انہیں کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ رو، چیخو یا پیٹو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھا لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین، پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو سنا جا سکتا ہے، غنڈوں بد معاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں۔