قومی سلامتی اداروں کے خلاف وال چاکنگ کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم سلیمان خالد کو ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلیمان خالد کو ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ فوٹو:فائل

قومی سلامتی اداروں کے خلاف مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو روات پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سلیمان خالد کو ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔


پولیس کا کہنا تھا کہ روات پولیس نے 28 اپریل کو قومی سلامتی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز وال چاکنگ سامنے آنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف وال چاکنگ ایکٹ اور امن و عامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سلیمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، ملزم کے خلاف تفتیش میں ٹھوس شواہد ملے ہیں۔
Load Next Story