مصر ميں مسافر بردار سائیکل رکشا دریائے نیل میں گر گیا 8 بچے جاں بحق

5 بچوں کو نہر سے زندہ نکال لیا گیا

پانچ بچوں کو دریا سے بحفاظت نکال لیا گیا، فوٹو: فائل

مصر میں 13 مسافروں کو لے جانے والا سائيکل رکشا دريائے نيل کی ايک نہر ميں جا گرا جس کے نتیجے میں 8 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں ایک فیکٹری سے 13 افراد اپنے گھروں کو جانے کے لیے سائیکل رکشا میں سوار ہوئے تاہم گنجائش سے زیادہ مسافروں کی وجہ سے رکشا بے قابو ہوکر نہر میں جا گرا۔


ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے 5 افراد کو نہر سے زندہ نکال لیا تاہم 8 بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھی اور وہ غربت کے باعث قریبی فیکٹری میں ملازمت کیا کرتے تھے۔

لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ حکومتی سطح پر واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی۔
Load Next Story