جنگ بندی چاہتے ہیں تو امریکا اور نیٹو یوکرین کو اسلحہ دینا بند کریں روس

معیشت کی بہتری کے لیے بین الاقوامی تجارت ڈالر کے بجائے ملکی کرنسی میں کریں گے، روسی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک April 30, 2022
روسی وزیر خارجہ سیرگئی لارووف نے جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا، فوٹو: فائل

لاہور: روس نے امریکا اور نیٹو پر یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی قوتیں جنگ بندی چاہتی ہیں تو حریف ملک کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزير خارجہ سيرگئی لارووف نے میڈیا سے گفتگو میں یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا اور نیٹو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ دونوں یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے، جنگ کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔

سیرگئی لارووف نے روسی فوج کی یوکرین میں کارروائی کے سست روی کے شکار ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی عسکری کارروائياں منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہيں۔

روسی وزير خارجہ سیرگئی لارووف اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا ملک اب ڈالر پر انحصار کم کر رہا ہے اور تجارت میں ملکی کرنسی روبل کو ترجیح دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے ٹيکنالوجی سيکٹر کو بھی خود کفيل بنانے کی کوششوں ميں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں