عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

پی ٹی آئی کو نہیں پورے ملک کو لانگ مارچ کی کال دے رہا ہوں، سابق وزیرا عظم


ویب ڈیسک April 30, 2022
—فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں 'امپورٹڈ حکومت' کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی جانب سے کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہیں پورے ملک کو لانگ مارچ کی کال دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سازش کرکے پاکستان کی توہین کی گئی،غیر ملکی سازش کےتحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا اور کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو وزیر اعظم بنا لوگ اسے کرائم منسٹر کہتے ہیں، ان پر نیب ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کے کرپشن مقدمات ہیں، پوری قوم مارچ کی تیاری کرے، ہماری تیاریاں چاند رات سے شروع ہوں گی۔

مزید پڑھیں: مدینے میں جوہوا یہ ان کے اپنے اعمال ہیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوجوان چاند رات کو جھنڈے پکڑ کر باہر نکلیں، قوم نے دنیا کو بتانا ہے ہم زندہ قوم ہیں، اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر ہوگا، عوامی سمندر بتائے گا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں نے کرنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |