سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 2 مئی کو عیدالفطر ہوگی

کل 30واں روزہ ہوگا (فوٹو، انٹرنیٹ)

سعودی عرب میں آج ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث کل بروز اتوار کو 30واں روزہ ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 2 مئی بروز پیر کو عیدالفطر ہوگی، آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے شہری کل(اتوار) تیسواں روزہ رکھیں گے۔

سعودی عرب میں رویت کی تلاش کے لیے سرکاری کمیٹی کی بیٹھک ہوئی جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر شہریوں نے بھی ماہ شوال کا چاند تلاش کیا۔ سرکاری کمیٹی کے اجلاس میں ماہرین فلکیات، علما و مشائخ اور دیگر نے شرکت کی جنہوں نے طاقتور دوربینوں کی مدد سے آسمان کا جائزہ لیا اور مقررہ وقت ختم ہونے پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

حرمین شریفین کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق کل سعودی عرب میں تیسواں روزہ ہوگا جس کے بعد ماہ رمضان خود ختم اور کل مغرب کے بعد سے ماہ شوال کا آغاز ہوگا۔


مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے علاوہ دیگر مساجد میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوں گے۔
Load Next Story