
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر شک کی بنیاد پر شاہد خان اور افضل خان نامی کے کاغذات چیک کیے تو جعلسازی کا انکشاف ہوا، تفتیش کے دوران ملزمان ایف آئی اے کو مطمئن نہ کرسکے جس کے بعد جب پاسپورٹس اور دیگر کوائف کی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق پاپسورٹس کے کوائف پرمبنی صفحہ جعلی تھا جبکہ نادرا کے ریکارڈ میں بھی ملزمان کی پاکستانی شہریت بھی مبینہ طور پر مشتبہ تھی۔
حراست میں لیے گئے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔