لاہور میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر 55 سالہ خاتون کو قتل کردیا
خاتون کی شناخت رفعت بی بی کے نام سے ہوئی، واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا نوٹس
April 30, 2022
MELBOURNE:
پنجاب کے علاقے فیصل ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن ڈی بلاک میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر بزرگ خاتون پر فائرنگ کی جس میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت رفعت بی بی 55 سال کے نام سے ہوئی، واقعے کے وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر ہی موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا نوٹس
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔