ٹیکس وصولیاں 4 ہزار 858 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں
ایف بی آر کا ہدف پہلے دس ماہ میں 4 ہزار 134 روپے جمع کرنا تھا
TOKYO:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22کے پہلے دس ماہ(جولائی تا اپریل) میں حاصل کردہ عبوری ٹیکس وصولیاں 4858 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں مالی سال 2021-22کے پہلے دس ماہ کا ہدف 4 ہزار 134 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آرنے 724 ارب زیادہ جمع کیے جبکہ اپریل 2022میں ایف بی آر نے 480 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کیں جو کہ اپریل کیلئے مقرر کردہ 485 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ارب روپے کم ہے۔
تاہم ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر اپریل کی ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا اور امکان ہے کہ اپریل کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل ہوجائے گا۔