بھارت کے شہرآگرہ میں طوطے نے اپنی مالکن کے قاتل کو پکڑوا دیا

قتل کے بعد آشوتوش نامی قاتل جب بھی ہیرا کے سامنے آیا تو اس نے اتنا شورمچایا کہ گھروالوں کو اس پر شک گرزا


ویب ڈیسک February 28, 2014
اہل خانہ نے سب رشتے داروں کے نام طوطے کے سامنے لئے لیکن آشوتو کا نام سنتے ہی ہیرا چیخنے لگا . فوٹو: فائل

کتے کی وفاداری مشہور ہے اور طوطے کی طوطاچشمی لیکن بھارت میں ایک پالتو طوطے نے اپنے بارے میں کہی گئی صدیوں پرانی کہاوت کو غلط ثابت کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

اپنی طرز کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک طرف انسان کا خون سفید ہوگیا لیکن دوسری طرف ایک طوطے نے اپنی مالکن سے ایسی وفاداری نبھائی کہ دیکھنے اور سننے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ہیرا نامی طوطے کی 55 سالہ مالکن کو اس کے بھتجیے نے پہلےچاقو کے وار کر کے قتل کیاپھر زیوارت لوٹ کر فرار ہوگیا لیکن طوطے نے واقعی ہیرا ہونے کا ثبوت دیا اور اپنی مالکن کے قاتل کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا کرہی دم لیا۔

قتل کے بعد آشوتوش نامی قاتل جب بھی ہیرا کے سامنے آیا تو اس نے خوب شور مچایا،جس پر اہل خانہ نے شک دور کرنے کے لئے باری باری سب رشتے داروں کے نام طوطے کے سامنے لئے لیکن آشوتو کا نام سنتے ہی ہیرا چیخنے لگا جس پر مقتولہ کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس نے آشوتوش کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں