اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری

حملےکیلئے18سے 20 سال کا خود کش بمبار تیارکیا گیا ہے جو ممکنہ طورپر ایران یا امریکی سفارت خانےکو نشانہ بناسکتا ہے،ذرائع


ویب ڈیسک February 28, 2014
دہشت گردوں نے ڈپلومیٹک انکلیو سمیت انتہائی حساس علاقوں میں نیٹ ورک قائم کرلیا ہے، سیکیورٹی ادارے فوٹو: فائل

NEW DELHI: وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق دہشت گردوں نے ڈپلومیٹک انکلیو سمیت انتہائی حساس علاقوں میں نیٹ ورک قائم کرلیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دھمکی شمالی وزیرستان کے ایک دہشت گرد گروپ نے دی، یہ گروپ 2 دہشت گردوں کے ذریعے ڈپلومیٹک انکلیو میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں اور دونوں نے مزدوروں کے بھیس میں علاقے کی ریکی کرکے معلومات اکٹھی کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے لئے 18 سے 20 سالہ خود کش بمبار تیار کیا گیا ہے جو ممکنہ طورپر ایران یا امریکی سفارت خانے سمیت مختلف سفارتی مشنز کو نشانہ بناسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں