15 سے 20 ہزار ڈالر کے کنٹریکٹ کو کرکٹرز کا انتظار
جونیئرلیگ سے انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ کا تجربہ بھی حاصل ہوگا، رمیز راجہ
پاکستان جونیئر لیگ میں 15سے 20ہزار ڈالر کے کنٹریکٹ کو کرکٹرز کا انتظار ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ کا تجربہ بھی حاصل ہوگا،ایونٹ پروفیشنلزم لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ یکم سے 15اکتوبر تک لاہور میں کرانے کا اعلان کیا ہے،اس میں 15سے 19سال تک کے نوجوان کرکٹرز کو شہروں سے منسوب 6ٹیموں کا حصہ بنایا جائے گا،اس مقصد کیلیے پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔
ایونٹ کے حوالے سے جاری کردہ ویڈیو میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ پاتھ وے کرکٹ میں اہم کردار ادا کرے گی، 100 کرکٹرز کو جونیئر کنٹریکٹ کے تحت 30ہزار روپے فی کس دیے جارہے ہیں۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ منتخب ہونے والے ہر کرکٹر کو 15سے 20ہزار ڈالر کا کنٹریکٹ ملے گا،اس کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ کا تجربہ بھی حاصل ہوگا، اگلے مرحلے میں وہ اگر کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم میں بھی جگہ بنالیں تو 36سے 50لاکھ وصول کرنے کا موقع ملے گا، یہاں وہ ترقی اور پیسہ دونوں حاصل کرسکتے ہیں، کسی فرنچائز کی نظر پڑجائے تو پی ایس ایل ٹیم میں شامل ہوکر 15 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر بھی وصول کر سکیں گے، آگے چل کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کرکٹرز کا تو معاوضہ کتنا پْرکشش ہوتا ہے یہ سب جانتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک سیدھا مگر محنت طلب راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے کسی کرکٹر کے پاس منزل پانے کا بہترین موقع ہوگا،کھلاڑیوں میں پروفشنلزم لانے میں جونیئر لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔