كراچی ميں امن و امان كا مسئلہ سياسی ہے چوہدری شجاعت حسین

پرویز مشرف كا معاملہ ايک فرد كا نہيں بلكہ پوری قوم كا ہے، صدرمسلم لیگ(ق)


این این آئی February 28, 2014
پرويز مشرف فوج كے سابق سپہ سالار ہیں لہٰذا انہیں غدار نہيں آئين شكن كہا جائے،چوہدری شجاعت۔فوٹو:فائل

مسلم ليگ (ق) كے صدر چوہدری شجاعت حسين نے كہا ہے كہ كراچی ميں امن و امان كا مسئلہ سياسی ہے اور اسے سياستدانوں كو حل كرنا چاہيے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرويز مشرف كے معاملے پرہم نے يوٹرن نہيں رائٹ ٹرن ليا ہے، مشرف كا معاملہ ايک فرد كا نہيں بلكہ پوری قوم كا ہے اور پرويز مشرف فوج كے سابق سپہ سالار ہیں لہٰذا انہیں غدار نہيں آئين شكن كہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوج كے سپاہی كو كون بتائے گا كہ آرٹيكل 6 كيا ہےاگر فوج كے جرنل پر غداری كا مقدمہ چلے گا تو سياچن ميں بيٹھا سپاہی سمجھے گا كہ اس كا جرنل دشمن سے مل گيا ہے۔

کراچی میں بد امنی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ كراچی ميں امن و امان كا مسئلہ سياسی ہے اور اسے سياستدانوں كو حل كرنا چاہيے، اس معاملے ميں تمام سياسی رہنماؤں كو ايک لائن لينی پڑے گی اور مل كر شہر ميں امن كے لئے كام كرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمشید دستی جس طرح کی باتیں کرررہے ہیں یہ ایسی باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں