ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

آج سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 01, 2022
(فائل : فوٹو)

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں پیر سے گرد آلو ہوائیں چلنے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی جو چار سے پانچ روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر اب بھی برقرار ہے، ملک کے اکثر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے خاص طور پر میدانی علاقوں میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا۔ جیکب آباد میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڑکانہ، موہنجو دڑو اور شہید بے نظیر آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کے مطابق کل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے تاہم یکم مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جوکہ 5 مئی تک موجود رہے گا جس کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی متوقع تاہم اس دوران آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |