کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ڈی پی اوکاڑہ


ویب ڈیسک May 01, 2022
بچی کے قتل کا مقدمہ والد اللہ دتہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں دو روز قبل کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کے والد اللہ دتہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ کم سن بچی حلیمہ بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا علی نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او فیصل گلزار کے مطابق ملزم علی کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تو دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں