پاکستانی بچوں نے دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کلاس کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا

دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کلاس میں 5 ہزار 351 بچوں نے حصہ لے کر ریکارڈ اپنے نام کیا


ویب ڈیسک February 28, 2014
اس سے قبل سب سے بڑی آرٹ کلاس کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جس میں 4 ہزار 810 بچوں نے حصہ لیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت پاکستانی بچوں نے دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کلاس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جاری یوتھ فیسٹیول میں آرٹ کلاس میں حصہ لینے والے بچوں کے بیٹھنے کے لئے 8 ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں جس میں 5 ہزار 351 بچوں نے حصہ لیا اور مختلف ڈرائنگز بنا کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کر دکھایا، بچوں کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کے لئے ریکارڈ بنانے کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے بڑی آرٹ کلاس کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جس میں 4 ہزار 810 بچوں نے حصہ لیا تھا تاہم آج پاکستان نے یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں