آصف زرداری پر الزامات کے بجائے عمران خان توشہ خانہ کا حساب دیں شرجیل میمن
عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ فرح خان گوگی کس کی فرنٹ وومین تھیں؟ وزیر اطلاعات سندھ
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان آصف زرداری پر الزامات لگانے کے بجائے یہ بتائیں کہ انہوں نے توشہ خانے کے تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کیے؟
عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا دوسروں پر الزام تراشیاں کرنا وطیرہ بن گیا ہے، عمران نیازی کو توشہ خانے پر ڈاکا ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا، وہ آصف زرداری پر الزام لگانے کے بجائے یہ بتائیں کہ انہوں نے توشہ خانہ سے لیے گئے قیمتی تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کیے؟
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ فرح خان گوگی کس کی فرنٹ وومین تھیں؟ دوسروں پر الزام لگا کر نیازی اور اس کا ٹبر بچ نہیں سکتا، ایک طرف قومی قیادت سعودی عرب سے ملک کی ترقی اور معیشت پر کامیاب مذاکرات کر رہی ہے تو دوسری جانب انتشار خان ملک میں فتنہ پھیلانے کے لیے سازشیں اور الزام تراشیاں کر رہا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فتنہ خان 2014ء سے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، اگر اس وقت ہی عمران خان کو حدود میں رکھا جاتا تو ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔