پنجاب یونیورسٹی اور بلوچ طلباء کے مابین مذاکرات کامیاب
طلباء نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
پنجاب یونیورسٹی سے مہمان طالبعلم بیبگر امداد کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی بلوچ طلباء سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بلوچ طلباء کے تحفظات پر مبنی خط حکومت پنجاب کو لکھ دیا، احتجاج کرنے والے طلباء نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بلوچ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ حکومت پنجاب تک ہمارے تحفظات پہنچائے، یونیورسٹی سے آئندہ کسی طالبعلم کی گرفتاری سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے ہونے چاہیے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق بیبگر امداد کو 27 اپریل کی صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہاسٹل نمبر 7 سے گرفتار کیا گیا تھا۔